تھنہ منڈی کی پنچائیت منہال و کریوٹ کی عوام کا ہنگامی اجلاس منعقد

0
76

پنچائیتی سطح پر زرعی مراکز قائم کئے جائیں:عوام
عمران خان
تھنہ منڈی تھنہ منڈی بلاک کی پنچائیت منہال و کریوٹ کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت سابقہ سرپنچ عبداللہ خان منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں علاقہ کہ زمینداروں نے حصہ لیا اس موقع پر بولتے ہوئے عبداللہ خان و چوہدری ممتاز حسین ڈوئی نے محکمہ زراعت کے آفیسران ،اعلی عہدیداران و ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ علاقہ کی لگ بگ 95 فیصد عوام کا مکمل انحصارزراعت پر ہونے کے ساتھ انکی روزی روٹی کے لئے شہرگ کی ما ند ہے لہذا پنچائتی سطح پر سب سینٹر طرز کے ذرعی مراکز کھولے جائیں تاکہ کسانوں کو بروقت کھاد بیج و دیگر ذرعی ادویات فراہم کئے جا سکیں اس موقع پر بولتے ہوئے مشتاق خان و دیگر کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بیج وغیرہ پنچائیتی سطح پر دئیے جائیں تاکہ کسانوں کو کھیتی باڑی کے لئے در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا