عمرارشدملک
- راجوری؍؍شعبہ اُردو گورنمنٹ پی۔جی کالج راجوری میںیوم ولادت اقبال کے حوالے سے ایک پروقارتقریب کاانعقادکیا گیا جس کی صدارت صدرشعبہ پروفیسر ایم۔کے۔ وقار نے کی۔جبکہ نظامت کے فرائض پروفیسرمحمدجہانگیراصغرؔنے انجام دیے۔شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹرعبدالحق نعیمیؔ اورشعبہ فارسی کے صدر ڈاکٹرساجرملک نیـ ـ ـ ’ فکراقبال‘اور’احساس اقبال‘موضوعات پر سیر حاصل گفتگوکی۔دیگرشعبہ جات کے جن پروفیسرصاحبان نے اس ادبی تقریب میں شرکت کر کے اقبالیات کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ان میں پروفیسر ضمیرمرزا،پروفیسرمنظورڈار،پروفیسرگوہراقبال،پروفیسرنوین کمارشرما،پروفیسرالطاف احمد،پروفیسرپردیپ سنگھ اورپروفیسرشاہد عزیزکے علاوہ اشتیاق احمد اور لیاقت حسین خان وغیرہ قابل ذکرہیں۔پروفیسر ڈاکٹروقارصاحب نے صدارتی خطبے میں تمام پروفیسرزصاحبان اور طلبہ پر زوردیاکہ وہ کلام اقبال کی حقیقی روح تک رسائی حاصل کرنے کی بھرپورکوشش کریں۔ آخر میں اردوشعبہ کے پروفیسرڈاکٹرظہیراحمدظہیرؔ نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔