تنخواہ کی تفاوت کو لے کر بھلیسہ کلریکل ایسوسی ایشن کی پن ڈون سٹرائک جاری

0
0

آل کلریکل ایسوسی ایشن جموں کشمیر لداخ کے بینر تلے کلرک سراپا احتجاج
لازوال ڈیسک
گندو//آل جموں وکشمیر لداخ کلرک ایسوسی ایشن کے بینر تلے پوری ریاست میں چل رہی تحریک کے سلسلے میں سب ڈویژن بھلیسہ میں بھی اپنے مطالبات کو لے تمام محکموں کے کلرکوں نے آج ایس ڈی ایم آفس کے سامنے زبردست احتجاج کا مظاہرہ کیا۔ نمائندے کے مطابق اس مہینے کی 23 تاریخ سے شروع ہونے والی پن ڈﺅن سٹرائک کے سلسلہ میں سب ڈویژن بھلیسہ میں بھی ہڑتال جاری ہے۔ تمام دفاتر میں روزمرہ کام ٹھپ پڑا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے بلکہ محکموں کے آفیسران بھی دم بخود ہو کر رہے گئے ہیں۔ واضع رہے کہ گذستہ روز بھلیسہ کریکل ایسوسی ایشن نے ایس ڈی ایم گندو کو ایک یاداشت پیش کی جس میں تنخواہوں میں تفاوت کے خاتمہ کے لئے عدالت عالیہ کے تاریخی فیصلہ پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبات کے غور کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کی رپورٹ پر عملدرآمد کا مطالبہ کی گیا اور مطالبہ دوہرایا گیا اور سابق وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں ساتویں تنخواہ کمیشن پر کلرکوں کے ساتھ تنخواہوں میں تفاوت کے خاتمہ کا یقین دلایا گیا ہے۔ دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں نے کہا کہ یہ تفاوت تب ختم ہوگی جب 4000-6000 جونئیر اسسٹنٹوں ، 4500-7000 سینئر اسسٹنٹوں اور 5500-9000 ہیڈ اسسٹنٹوں کو گریڈ میں شامل کیا جائے گا۔ احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن بھلیسہ کے صدر محمد رفیع شیخ نے کہا کہ یہ ہڑتال تب تک جاری رہے گی جب تک کہ سرکار کی طرف سے تفاوت کے سلسلہ میں کوئی واضع لائحہ عمل ترتیب نہیں دیا جاتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سنجیدہ اور حساس مسلہ گذشتہ 26 برسوں سے چل رہا ہے جو کہ وقتاً فوقتاً حکومتوں کی طرف سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ کلریکل ایسوسی ایشن سخت رخ اختیار کرے ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافی کو حکومت انصاف میں بدلے۔ تمام محکموں کے کلرک بشمول رجیندر سنگھ ، عنائت اللہ ڈار، اوم پرکاش، دیال سنگھ، محمد صدیق، پریتم سنگھ، غلام ربانی خان و دیگران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا