سجادکھانڈے
کھڑی ؍؍حالیہ برفباری سے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ریا ہے پنچایت ترگام لور بی کے وارڈ نمبر ایک کے ایک دینی و سماجی کارکن محمد اقبال کھاہ نے کہاں کہ یہاں کے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اس بات کا بہت پہلے بھی مطالبہ کیا تھا کہ یہاں کے لوگوں کو پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں اور یہی حال بجلی کا بھی ھے کب آتی ہے اور کب جاتی ھے کوئی بھروسہ نہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں خاص کر غریب لوگوں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ھے رابطہ سڑک پر اگرچہ کل دوسرے دن سے برف کو ہٹایا گیا ھے تاہم اس سے چھوٹی چھوٹی عبورو مرور کے راستے بند ہوگے ہیں جس سے سرمائی کلاسز کے لئے ہائی اسکول کملا ترگام میں آنے جانے والے طلباء وطالبات کو مذید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔حلقہ ترگام لور بی کے سماجی کارکن محمد اقبال کھاہ کا کہنا ہے کہ یہاں کے عوامی مسائل کو حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی ھے جب بھی حکام کو اس بارے میں جانکاری دی جاتی ھے وہ صرف یقین دلاتے ہیں کہ ان کے مطالبات پر فوری طور غور کیا جائے گا مگر افسوس اس بات کا ھے کہ عوامی مسائل کو حل کرنا یکسر حکام بالا بھول جاتے ہیں اور صرف کاغزی گھوڑے دوڑانے میں ذیادہ یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاں کہ اب ان زمینی حقائق کو اخبار کے ذرئعے جاننے اور انتظامیہ تک پہچانے کی کوشش کرتے ہیں جو عدم توجہی کے شکار ہیں۔نمبر ایک:وارڈ نمبر ایک کے مقامی لوگ پچھلے ایک ماہ سے پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کے لیے ترس رہے ہیں لیکن محکمہ جل شکتی کے ملازمین ٹس سے مس نہیں ہو رھے ھیں بلکہ صرف اپنی یہ سروے کرنے میں مصروف ہیں کتنے گھروں میں خشک نل لگے ھیں جبکہ ہائی اسکول کملا ترگام میں سرمائی کلاسز میں زیر تعلیم بچے پانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے بیت الخلاء کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں اور مقامی ملازمین پانی کی بحالی کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں بلکہ تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو قابل مذمت ھے۔نمبر دو مقامی لوگوں کو سٹور سے فراہم ہونے والا سرکاری راشن بھی پچھلے کئی مہینوں سے بقایا ھے سیلز مین اور T S O بانہال غریب عوام کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رھے ھیں جس کی وجہ سے لوگ گوناگوں مصائب و مشکلات سے دوچار ہیں۔نمبر تین حلقہ ھذا میں محکمہ بجلی بری طرح ناکام ہوچکا ہے بجلی کب آتی ہے کب جاتی ہے کوئی پتہ نہیں چلتا اتنا ھی نہیں بلکہ اگرچہ محکمہ بجلی نے ٹھکیدار کے ذریعہ وارڈ نمبر دو گنز میں 25 کے وی کا ٹرانسفارمر تار اور بول نصب کیا ھے لیکن نہ معلوم کس وجہ سے ابھی تک اسے چارچ کیوں نہیں کیا جا رہا ھے اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے عوامی مسائل ہیں جنھیں حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ھے سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے مقامی آبادی کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ھے لھذا امید ہے کہ اس خبر کو پڑھنے کے بعد ضلع انتظامیہ ذاتی مداخلت کر کے اس جانب فوری توجہ فرمائیں گے۔