جمہوریت نہیں امریت ہے، ستم گری کی انتہاء ہوچکی:محمدفرید ملک

0
0

مرکزی کے سب حکم نامے جموں وکشمیر یوٹی انتظامیہ کے زریعہ عوام پر زبردستی تھونپے گئے
ریاض ملک
منڈی؍؍خطہ پیر پنچال کی معروف حقیقی سماجی شخصیت وپیر پنچال عوامی ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین محمد فرید ملک نے مرکزی سرکار اور یوٹی جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے عوام جموں وکشمیر پر جو ستم کے پہاڑ توڑنے شروع کیے ہویہیں۔ اس سے لگتاہے۔کہ اب ہندوستان بلخصوص جموں وکشمیر میں جمہوریت نہیں امریت کا دورہے۔کبھی شراب نوشی کو عام کرنے کی مہیم کبھی سکولوں میں سوریا نمسکار کا حکم دیکر والدین بچوں اور اساتذہ کے لئے باعث عذاب کبھی پنشنروں کو سڑکوں ہسپتالوں تحصیلدار اور نائیب تحصیلدار کے دفتروں کبھی عدالتوں کبھی کمپیوٹر سنٹروں کبھی کہیں کبھی کہیں دربدر اور پریشان کیاہواہے۔اور اب زمینوں سے بیدخلی کا جابرانہ امرانہ حکم نامہ صادر کرکے عوام کوانتشار ڈر اور خوف کا ماحول پیداکرکے غریبوں کی زندگیاں مصیبت میں ڈال دیں ہیں۔حالیہ دنوں عوام کو باخبر کرنے سے پہلے ہی یہ حکم نامہ نکالنا اور 31جنوری تک مہلت دینا یہ ہنگامی صورتحال پیداکردینا جمہوریت کے بلکل مخالف ہے۔ یہ لوگ یہاں کے کراے دار نہیں ہیں۔یہاں کے حصہ دار ہیں۔ آزادی سے پہلے بھی اور ازادی کے بعد بھی اس غریب عوام نے اپنے ملک کے لئے اپنی جانوں کو اپنی اولادوں کو اپنے مال وجائیداد کو اپنے عیش وآرام کو قربان کیاہے۔ آج اگر ان کے پاس دو مرلہ چار مرلہ دس مرلہ کنال دوکنال سرکای زمین ہے۔ یاکہ کہچرائی کا قطعہ ہے۔یا کہ روشنی ایکٹ کے تحت ملکیت کے حقوق ملے ہیں۔ تو یہ ان کا حق تھاکیوں کہ یہ لوگ ہندوستانی تھے ہندوستانی ہیں۔اور ہندوستانی رہیں گے۔ اپ کی ان ناپاک اور عوام دشمن پالیسیوں سے یہ لوگ ملک سے غداری نہیں کریں گے۔بلکہ اپنے حقوق کے لئے ایک بار پھر اپنے سپرم کورٹ کا سہارالیں گے۔ دہلی سے سپر کلاس کمروں میں عوام دشمن فیصلوں کو یہاں جموں کشمیر میں نافذکرنا اپکے لئے اسان تو بن گیاہے۔ اور غریب عوام کو بھیک منگوانے پر مبجور کیاجارہاہے۔لیکن یہی فیصلے اپ کو اور اپ کی کرسیوں کوبھی لے ڈوبیں گے۔ابھی بھی وقت ہے۔ سرکار حوش کے ناخن لیں اور عوام کو ستانابندکرکے زمینوں سے بیدخلی کے حکم نامے پر نظرثانی کرے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا