تحقیقات کابوسیدہ نظام بدلناہوگا

0
27
  • ابتدائی مرحلہ اہم،ایک میکانزم متعارف کیاجائے:ایڈوکیٹ عبدالرٔوف لون
    راجوری سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈایس پی وایڈوکیٹ عبدالرٔوف لون نے اپنے خیالات کااِظہارکرتے ہوئے اپنے تجربات کی بنیادپراہم تجاویزپیش کیں اورکہاکہ جنسی زیادتیوں جیسے معاملات کی تحقیقات کانظام انتہائی بوسیدہ ہے۔اُنہوں نے کہاکہ اس سڑے گلے نظام کوبدلنے کی ضرورت ہے۔رسانہ معاملے میں ابتدائی مراحل میں برتی گئی کوتاہیوں کاحوالہ دیتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ ضلع سطح پرایک میکانزم متعارف کیاجاناچاہئے۔اُنہوں نے بتایاکہ پولیس کوپہلے میڈیکل بورڈ کے قیام کیلئے استدعاکرناپڑتی ہے جس میں کم ازکم دودن لگ جاتے ہیں ، اُنہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ جومحکمہ داخلہ کاقلمدان رکھتی ہیں ان کی طرف سے ایک باضابطہ حکمنامہ جاری کیاجاناچاہئے کہ ایسے معاملات میں تمام متعلقین فوری طورپرپہنچیں ، جیسے کسی جگہ کوئی حادثہ پیش آتاہے توایمبولنس پہنچ جاتی ہے اسی طرح رسانہ جیسے سانحات پربھی فوری طورپرپولیس کے اعلیٰ آفیسران ،ڈاکٹروں کابورڈ ،فارینسک ماہرین کی ٹیم ودیگرتمام لوگ پہنچ جانے چاہئے تاکہ ثبوت مٹانے کی کوئی سازش کام نہ کرپائے۔اُنہوں نے کہاکہ اگرکوئی ایسانظام ہوتاتوآج رسانہ معاملہ سیاست اورفرقہ پرستی کی نظرنہیں ہوتا۔اُنہوں نے کہاکہ الگ الگ محکموں کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جوفوری طورپرمعاملات کی جانچ شروع کردیں۔عبدالرٔوف نے بتایاکہ پورے ہندوستان میں تحقیقاتی عمل انتہائی بوسیدہ ہے۔واقعہ پیش آنے کے بعد انصاف کی ،شنوائی اور سماعت کی باتیں ہوتی ہیں لیکن درمیان کے اہم عمل یعنی تحقیقات کوبہتربنانے کی کوئی بات نہیں کرتا۔اُنہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ کھاناپکایاجب جاتاہے تب نظررکھنااورخیال رکھناضروری ہے جب پک جاتاہے توچاہے وہ ذائقہ دارہویاخراب ہوکھاناہی پڑتاہے، اگرمعاملات کی تحقیقات بہترنہ ہو، خامیوں والی ہو، کوتاہیوں والی ہو تو عدالت میں گواہ بیان بدل لیتے ہیں اورانصاف کی اُمیدیں ٹوٹ جاتی ہیں، لہٰذاکوئی بہترنظام لازمی ہے ،جرائم کوختم کرنے کیلئے گواہوں کاکرداراورگواہوں کوسچائی پہ قائم ودائم رکھنے کیلئے ذہنیت بدلنے کی ضرورت ہے، مذہنی رہنمائوں کواس میں اپناکردار نبھاناچاہئے،مذہبی مقدس کتابوں کی قسمیں کھاکربھی گواہ عدالت میں جھوٹ بول جاتے ہیں اور اس کیلئے مذہنی قائد ہی ذمہ دارہیں۔اُنہوں نے رسانہ معاملے پرپورے ملک اور پوری دنیاکے لوگوں کاسامناآنااطمینان بخش قرار دیتے ہوئے سب کو مبارک باد اورانکاشکریہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا