’خبردار!یہ1947نہیں‘

0
51
  • انصاف نہ ہواتوآگ بجھانہ پائوگے:محمد حنیف کالس
    سرنکوٹ سے تعلق رکھنے والے مزاحمتی لیڈرمحمد حنیف کالس نے اس موقع پرانتہائی جذباتی اندازمیں خبردارکیاکہ یہ1947نہیں جواقلیتوں کو بھگادینے اور ظلم وستم کرنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں۔اُنہوںنے کہاکہ کٹھوعہ ضلع میں گائوں رسانہ ہے جس میں چند گھر ہیںجہاںایک غریب خاندان ان سے چارہ خرید پرجانوروں کوکھلاتے تھے۔ننھی بچی کیساتھ جوظلم ہواوہ ناقابل برداشت ہی نہیں ناقابل بیان ہے۔یہ بھی انتہائی شرمناک ہے کہ وہاں درندوں کوبچانے کیلئے ہندوایکتامنچ بنالی گئی۔محمدحنیف کالس نے خبردارکیاکہ اگراس معاملے میں انصاف نہیں ہواتوصوبہ جموں ایسی آگ کی لپیٹ میں آئیگاکہ یہاں ان فرقہ پرست سیاستدانوں کیلئے زمین تنگ ہوجائیگی۔پونچھ سے ڈوڈہ تک لوگ لوگ ان منافرت پھیلانے والوں کونوچ نوچ کرکھائیں گے۔اُنہوں نے کہاکہ اگریہاں کے انسانوں کولڑانے کی کوشش کی گئی تویہ عوام ایسے سیاستدانوں کو کبھی بھی معاف نہیں کریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ یہ زمانہ نیاہے،جدیددورہے،سائنس اورسوشل میڈیاکادورہے یہاں قبرسے بھی انصاف ملتاہے بچی کیساتھ ناانصافی ہوئی توتباہی آئیگی۔اُنہوں نے کہاکہ یہ انسانیت کے نام پرکتنابڑادھبہ ہے کہ بچی کوقتل کے بعد وہاں مقامی قبرستان میں دفنانے تک نہ دیا۔محمد حنیف کالس نے مقامی میڈیاپربرستے ہوئے کہاکہ ایک معروف مقامی میڈیاچینل نے اس معاملے میں ملزمان کادفاع کرنے کاکوئی موقع نہیں چھوڑا۔اُنہوں نے ایسی صحافت کوشرمناک قرار دیا۔حنیف کالس نے خبردارکیاکہ یہ1947نہیں اورکوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ یہاں سے مسلمانوں کوبھگایاجائیگا،یہ21ویں صدی ہے۔اُنہوںنے کہاکہ اگراس معاملے کوختم کرنے کی ،گول کرنے کی کوشش کی گئی تو ایک نئی جنگ چھڑے گی اور اس آگ کوآپ لوگ بھجانہیں پائوگے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا