’انصاف ملنے تک جنگ جاری رہے گی‘

0
22

ہندوستان کہاں جارہاہے،ہندوستان کے اصلی ٹکڑے کون کرارہاہے؟:دپیکاسنگھ راجاوت
کٹھوعہ کی ننھی بچی کے معاملے کی پیروی کررہی وکیل دیپکاسنگھ راجاوت نے اس موقع پر کہاکہ وہ بچی جس کاقتل ہوا، دردناک قتل، اُس بچی کی قربانی نے آج ہم سب کواکٹھاکردیا،اُنہوں نے کہاکہ وہ جب اس معاملے میں آئیں توانہیں اندازہ نہ تھاکہ وہ کن کن مشکلات سے گزرنے پرمجبورہوجائیں گی۔انہیں ان کے ہی لوگوں نے ملک دشمن کے طورپرپیش کردیا۔میرے خلاف جھوٹی کہانیاں بنائی گئیں، اور جب کچھ نہ ملاتومیری نجی زندگی میں جھانکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اُنہوں نے وکلاء کی ہڑتال کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہاکہ وکلاء کوانصاف کی راہ میں رُکاوٹ پیداکرنے کاحق کس نے دیا؟۔انہوں نے کہاکہ بار کونسل آف انڈیاکی ٹیم کادورہ اوران کی رپورٹ انتہائی افسوسناک ہے۔اُنہوں نے کہاکہ انہیں ہندوہونے پرفخرہے اوروہ ایک ہندوہونے کے ناطے اس بچی کیساتھ ہوئی درندگی کی مذمت کرتی ہوں اور انصاف کیلئے کھڑی ہوں۔اُنہوں نے زی نیوزکے سدھیرچوہدری کی جانب سے ان کیخلاف کی گئی زہرافشانی پرسخت ردِعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ وہ الزامات ثابت کریں ۔دیپیکانے کہاکہ وہ آئین ہند میں یقین رکھتی ہیں انہوںنے ایک آٹھ سال کی بچی کیلئے انصاف کیلئے آوازبلندکی، انصاف کیلئے کھڑی ہوئی توکیاپاپ کردیا۔اُنہوںنے کہاکہ ہندوستان کہاں جارہاہے؟ہندوستان کے اصلی ٹکڑے کون کرارہاہے؟۔یہ جموں تقسیم کرنے والوں کانہیں ، مسلمانوں کابائیکاٹ کرنے کی کال دینے والوں کانہیں ہے جموں،اُنہوں نے انکورشرماکانام لئے بغیرکہاکہ انہیں ایسے وکیل اورایسی ذہنیت سے گھن آتی ہے جوایسی منافرت بھری سیاست چلاتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ فرقہ پرستی کازہراس قدر پھیل گیاہے کہ آج کوئی بھارت ماتاکی جئے کے نعرے لگاتاہے توامن پسند آدمی کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔راجاوت نے کہاکہ ہندوستان چند لوگوں کانہیں ہے،سب کاہے۔راجاوت نے کہاکہ آج دنیاان کیساتھ ہے اور وہ انصاف کی جنگ جاری رکھیں گی۔اُنہوں نے کہاکہ انہیں نتائج کاڈرنہیں ،اُنہوں نے ملالہ کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے ہی لوگوںنے ان پرگولیاں برسائیں ، اور اگرحق پرچلنے کی سزامجھے بھی اپنے لوگ دیں گے توانہیں پرواہ نہیں، لیکن 8سالہ معصوم بچی کوانصاف دلانے کی جنگ آخری سانس تک جاری رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا