بی سی سی آئی ہندوستانی ایتھلیٹس کے لیے 8.5 کروڑ روپے دے گا

0
0

نئی دہلی، 21 جولائی (یو این آئی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) 26 جولائی سے پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک 2024 کے لیے ہندوستانی ایتھلیٹس کی مدد کے لیے 8.5 کروڑ روپے دے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کا اعلان کرتے ہوئے، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کہا کہ بورڈ ہندوستانی کھلاڑیوں کی مدد کے لیے 8.5 کروڑ روپے دے گا۔ یہ رقم انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) کو دی جائے گی۔
انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ بی سی سی آئی پیرس اولمپک میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے ہمارے کھلاڑیوں کی حمایت کرے گا۔ ہم اس مہم کے لیے آئی اواے کو 8.5 کروڑ روپے دے رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پیرس اولمپک میں ہندوستان کے 117 ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ ان میں 70 مرد اور 47 خواتین کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ معاون عملہ کے طورپر 140 ممبران بھی ہندوستانی دستے میں ہوں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا