بی جے پی نے قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کیا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر//بی جے پی نے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کی خاطر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اگلے ہفتے طلب کیا

ہے.
ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے اگلے ہفتے قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں لیجسلیچر پارٹی لیڈر کو منتخب کیا جائے گا۔

https://jkbjp.in/
باوثوق ذرائع کے مطابق 15اکتوبر کو جموں میں بھاجپا قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں حالیہ انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے پارٹی کے سبھی ممبران اسمبلی کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سنیل شرما یا دویندر رانا کو اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔
بتادیں کہ حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی نے جموں میں 29نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ کشمیر صوبے میں اس بار بھی بھاجپا کو کوئی سیٹ نہیں مل پائی۔
دریں اثنا بی جے پی نے سینئر لیڈر ترون چگ اور پرلاد جوشی کو لیجسلیچر پارٹی میٹنگ کے لئے آبزرو نامزد کیا ہے۔

/lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا