آسٹریلیا نے ہندوستان کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا

0
0

لازوال ویب ڈیسک

شارجہ،  گریس ہیرس (40)، کپتان تالیا میک گرا (32) اور ایلیس پیری (32) کی شاندار اننگز کی مدد سے

آسٹریلیا نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں ہندوستان کو اتوار کو 152 رنزکا ہدف دیا ہے۔
آج یہاں آسٹریلیا کی کپتان تالیا میک گرا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی شروعات اچھی نہیں تھی جب وہ بلے بازی کے لیے آئے اور تیسرے اوور میں رینوکا سنگھ نے 17 کے اسکور پر یکے بعد دیگرے دو وکٹیں حاصل کیں۔

https://x.com/WomensCricZone

بیتھ مونی (2) اور جارجیا ویرہم (0) آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان ٹالیا میک گرا نے گریس ہیرس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے تیسری وکٹ کے لیے 62 رنز جوڑے۔ دیپتی نے ایلس پیری (32) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ ایشلے گارڈنر (6) وستراکر کا شکار بنے۔ گریس ہیرس 40 کو دیپتی شرما نے آؤٹ کیا۔ اینابیل سدرلینڈ (10) اور سوفی مولینو (0) آؤٹ ہوئیں۔ فوبی لیچ فیلڈ (15) 15 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 151 رنز بنائے۔
ہندوستان کی جانب سے رینوکا سنگھ اور دیپتی شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شریانکا پاٹل، پوجا وستراکر اور رادھا یادو نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

/lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا