لازوال ویب ڈیسک
نئی دہلی، // بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو ہریانہ میں قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کے لیے مرکزی مبصر مقرر کیا ہے۔
پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے مسٹر شاہ اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو کو ہریانہ میں مقننہ پارٹی لیڈر کے انتخاب کے لیے مرکزی مبصر مقرر کیا ہے، پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے اتوار کو یہاں ایک ریلیز میں اطلاع دی۔
اسی طرح پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ کو جموں و کشمیر قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کے لیے مرکزی مبصر مقرر کیا ہے۔
مسٹر شاہ کی بطور مرکزی مبصر تقرری کو سیاسی حلقوں میں حیرت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے جب مسٹر شاہ کو ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ ہریانہ میں نئی حکومت میں نئے اور غیر متوقع چہروں کو جگہ ملنے کا امکان ہے۔