بی جے پی نے ایس ٹی کو سیاسی ریزرویشن دیکر کمیونٹی کے ساتھ وعدہ پورا کیا: اشوک کول

0
77

کہا گجر-بکروال ایک قوم پرست کمیونٹی ہے جسے اپنی سادگی اور راست گوئی کی وجہ سے سابقہ حکومتوں کے غضب کا سامنا کرنا پڑا
لازوال ڈیسک

کالاکوٹ؍؍ اشوک کول، جنرل سکریٹری (تنظیم)، جموں و کشمیر بی جے پی نے کہا کہ مودی حکومت نے ایس ٹی اور دیگر برادریوں کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے لوگوں کے بڑے اجتماع کو ‘مودی کو ووٹ، ترقی کو ووٹ دو’ کی کال دی۔واضح رہے کالاکوٹ میں ایک عوامی ریلی کے دوران ایس ٹی برادری سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے شرکت کی جہاں بھاجپا لیڈران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
وہیںاشوک کول نے ریلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت آزادی کے بعد سے واحد حکومت ہے جس نے مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو درپیش بنیادی مسائل کو سمجھا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مخلصانہ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے گزشتہ 10 سالوں میں ایسے بے شمار فیصلوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہوں نے ان برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوجر-بکروال کمیونٹی ایک قوم پرست کمیونٹی ہے جسے اپنی سادگی اور راست گوئی کی وجہ سے سابقہ حکومتوں کے غضب کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اصرار کیا کہ این سی، کانگریس اور پی ڈی پی جیسی پارٹیوں کی قیادت والی پچھلی حکومتوں نے کمیونٹی کو صرف اپنی پسند کے مطابق ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا اور ہر قدم پر ان کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔ لیکن مودی سرکار نے سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر ان کو بااختیار بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے۔
اس موقع پرعبدالغنی کوہلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت نے ان کی زندگیوں کو کئی طریقوں سے بدل دیا ہے۔ انہوں نے ریلی میں موجود ایس ٹی لوگوں سے کہا کہ وہ دوسروں کو بتائیں کہ کس طرح پہلے کی حکمران پارٹیوں نے جان بوجھ کر انہیں ترقی سے دور رکھا، لیکن اب مودی حکومت کے تحت ترقی ان تک دور دراز علاقوں تک پہنچ گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا