یواین آئی
اٹاوہ؍؍اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں ایک جونیئر خاتون ڈاکٹر نے اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر جان دے دی۔ جونیئر ڈاکٹر کے والد غازی آباد کے بی جے پی کے ریجنل نائب صدر ہیں۔اٹاوہ کے ایس پی (دیہات) اوم ویر سنگھ نے آج بتایا کہ پیر کی رات تقریبا 11 بجے پولیس کو سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کی پیتھا لوجی کی سال دوم کی طالبہ کے ذریعہ اپنے کمرے میں پھانسی لگانے کی اطلاع ملی۔پولیس ٹیم جب گھر پہنچی تو طالبہ کا کمرا بند تھا جس کا دروازہ توڑ کر ڈاکٹروں کی موجودگی میں سیلنگ فین پر پھانسی کے پھندے سے لٹکی لاش کو نیچے اتارا۔پولیس نے طالبہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل فون اپنے قبضے میں لے لئے ہیں جس سے آگے کی اجچ میں مدد مل سکے گی۔ اہل خانہ کی جانب سے کسی پر بھی فی الحال کوئی شک نہیں جتایا گیا ہے اگر ان کے اہل خانہ کی جانب سے اس ضمن میں کوئی عرضی دی جائے گی تو اس کو بھی جانچ کے دائرے میں رکھا جائے گا۔