بدری ناتھ سے واپس آرہے عقیدت مندوں کی کار کھائی میں گری، ایک کی موت، تین زخمی

0
0

 

یواین آئی
نینی تال؍؍ اتراکھنڈ میں بدری ناتھ سے واپس آرہے بہار کے عقیدت مندوں کی کار منگل کو کھائی میں گر جانے سے ایک عقیدت مند کی موت اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو الموڑہ کے بیس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔الموڑہ کے ضلع آفت منیجمنٹ کے افسر راکیش جوشی نے بتایا کہ بدری ناتھ سے واپس آتے وقت الموڑہ سے تقریباََ 30کلومیٹر دور کوسی۔کوسانی روڈ پر آج صبح سویرے ساڑھے تین بجے عقیدت مندوں کی کار کھائی میں گر گئی۔ کار میں بہار کے چار عقیدت مند بدری ناتھ کے درشن کرکے واپس آرہے تھے ۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے کسی کو حادثہ کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ایک زخمی عقیدت مند خود کھائی سے نکل کر سڑک تک پہنچا اور نزدیکی گاوں میں گیا۔ زخمی عقیدت مند نے ہی گاوں والوں کو جگایا اور حادثہ کی اطلاع دی۔ اس کے بعد آس پاس کے گاوں والے موقع پر پہنچے ۔مقامی گاوں کے پردھان نے ہی ضلع انتظامیہ کو حادثہ کی اطلاع دی۔ مسٹر جوشی نے بتایا کہ آفت منیجمنٹ محکمہ کو حادثہ کی اطلاع صبح چار بجکر 35منٹ پر ملی۔ اس کے بعد پولیس اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ٹیم کو موقع کے لئے روانہ کی گئی۔ ٹیم نے بڑی مشکل سے زخمیوں کو کھائی سے باہر نکالا۔ مسٹر جوشی نے بتایا کہ تمام عقیدت مند بہار کے ضلع کیمور میں واقع تھانہ مہیا کے ڈوکار گاوں کے رہنے والے ہیں۔ تما م ایک ہی کنبہ کے رکن ہیں۔ یہ کچھ دن پہلے بدری ناتھ کے درشن کرنے نکلے تھے ۔ درشن کے بعد تمام واپس آرہے تھے ۔مرنے والے شخص کا نام نتیش کمار ولد سیوانی سنگھ ہے جبکہ زخمیوں میں دو خاتون اور ایک مرد شامل ہے ۔ زخمیوں میں رمیش پٹیل ولد مورت لال، نیتو دیوی بیوی رمیش پٹیل اور سمترا دیوی سیوپرچم شامل ہیں۔ زخمیوں کے گھر والوں کو اطلاع دے دی گئی ہے ۔مسٹر جوشی نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔ تمام زخمی خطرے سے باہر بتائے جارہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا