بی جے پی لیڈر انجینئر واجد بشیر خان ٹیکو کی قیادت میں مینڈھر میں اجلاس منعقد

0
35

کہا پہاڑی قبیلے نے بھاجپا کے ساتھ ووٹ کا وعدہ کیا تھا،آج بھی وعدے پر ہیں
داودخان
مینڈھر//مینڈھر میں بی جے پی لیڈر انجینئر واجد بشیر خان ٹیکو کی قیادت میں ڈی ڈی سی دفتر مینڈھر میں ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیاجس میں بی جے پی لیڈر وبودھ گپتا،پردیپ شرما،راجندر رینہ ،سنجو کمار شرما،یونس ڈاردیگر کئی لیڈران موجوجو رہے۔اس موقعہ پر سب ڈویژن مینڈھر کے چاروں اطراف سے بڑی تعداد میں علاقائی معززین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر معززین علاقہ نے کہا کہ بی جے پی سرکار نے پہاڑی قبیلہ کو ایس ٹی سٹیٹس دے کر بہت بڑا انصاف کیا کہ جو کو پہاڑی قبیلہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی قبیلہ نے جو بی جے پی سرکار کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ اگر بی جے پی سرکار ہمیں ایس ٹی سٹیٹس دے گی تو ہم سب بی جے پی سرکار کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہیں اورہم سب اسی وعدے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی سرکار جو پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے حکم کرے گی ہمارا پورا پہاڑی قبیلہ اسی امیدوار کو بڑی تعداد میں اپنا ووٹ دے کر کامیاب کرے گاتاکہ اس سرحدی و پسماندہ خطہ میں تعمیر و ترقی ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا