ووٹ کی اہمیت سے واقفیت وقت کی اہم ضرورت

0
58

ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے اسکولی بچوں کو بیداری کے سلسلے میں جھنڈی دکھاکر کیاروانہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ سکول انتظامیہ کی جانب سے حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہر فرد کو ووٹ کی اہمیت اور افادیت سے واقف ہونا بہت ضروری ہے۔ آج ووٹ کی اہمیت کو لیکر منڈی بڈھاامرناتھ کے مقام سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے سکولی بچوں کی ریلی کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جس میں منڈی تحصیل کے مختلف سرکاری وغیر سرکاری سکولوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ تاہم ریلی سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے اہم جانکاری دی اور بچوں کے ذریعہ ووٹ دہندگان تک اہم جانکاری دی گئی۔انہوں نے کہاکہ آج گر ہم اپنے ووٹ کا صیح طور پر استعمال نہیں کرپائیں گے یا ووٹ نہیں ڈالیں گے تو پھر ہم ایک اہم ذمہ داری سے دستبردار ہوجائیں گے۔ اس لئے چاہئے کہ ووٹ ہر فرد ڈالے،وہ اپنے ووٹ کی اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے اس استعمال کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا