پونچھ میں دو افراد اشتہاری مجرم قرار

0
87

ملزمین کو 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی
داودخان
مینڈھر// جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو پونچھ میں یو اے (پی) ایکٹ کے تحت متعدد جرائم کے ملوث دو افراد کو اشتہاری مجرم قرار دیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا،ملزمین محمد لیاقت عرف بلہ ولد محمد حسین سکنہ کھڑی کرماڑہ تحصیل حویلی ضلع پونچھ اور محمد ارشد عرف آصف ولد محمد رشید سکنہ درابگیال دیگوار تحصیل حویلی ضلع پونچھ کو مختلف مقدمات میں ملوث ہیں۔ اْنہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف آئی پی سی، انڈین آرمز ایکٹ دھماکہ خیز مواد ایکٹ، این ڈی پی ایس ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں روکتھام (یو اے پی) ایکٹ کے تحت ایس آئی اے جموں میں درج ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 69/2023 کے سلسلے میں ایک چارج شیٹ پرنسپل سیشن جج، پونچھ کی عدالت میں 24 نومبر 2023 کو پیش کی گئی۔
واضح رہے محمد ارشد عرف آصف ولد محمد رشید سکنہ درابگیال دیگوار تحصیل حویلی ضلع پونچھ کے خلاف بھی چارج شیٹ داخل کی گئی اور کہا گیا ہے کہ ملزمین مفرور ہیں یا خود کو چھپا رہے ہیں۔دریں اثناء مقدمات کے سلسلے میں ملزمین کو 30 دن کے اندر عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا