بی آر او نے دور دراز علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنایا: ارمانے

0
65

آئیے ہم سب ترقی، خوشحالی اور اتحاد کی دیرپا میراث کو آگے بڑھانے کا عہد کریں:راگھو سری نواسن

نئی دہلی؍؍محکمہ دفاع کے سکریٹری گردھر ارمانے نے منگل کو کہا کہ سرحدی سڑکوں کی تنظیم (بی آر او) سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ذریعے ملک کے ساتھ ساتھ دور دراز کے علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنا نے میں اہم کردار ادا کر رہے۔
آج یہاں بی آر او کے 65ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ارمانے نے مشکل خطوں اور مشکل موسم میں کامیابی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے پر بی آر او کی تعریف کی۔ انہوں نے بی آر او کو ایک انتہائی اہم ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرحدی علاقوں میں اپنے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ذریعے دور دراز کے علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
سکریٹری دفاع نے بروقت منصوبوں کو مکمل کرنے پر بی آر او کی تعریف کی اور یقین ظاہر کیا کہ کرمایوگی ریکارڈ وقت میں سرحدی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو یقینی بناتے رہیں گے۔ انہوں نے بی آر او پر زور دیا کہ وہ منصوبوں کی تیزی سے تکمیل کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو شامل کرے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بی آر او کے لیے آٹومیشن اور میکانائزیشن اہم ہو گی۔
مسٹر ارمان نے سلکیارا سرنگ کے گرنے اور سکم سیلاب کے دوران راحت اور بچاؤ کی کوششوں میں بی آر او کے اہلکاروں کے گراں قدر تعاون کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم متحرک دیہاتوں کے پروگرام میں اہم کردار ادا کرے گی، جس میں منتخب سرحدی دیہاتوں کی جامع ترقی کا تصور کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل بارڈر روڈز لیفٹیننٹ جنرل راگھو سری نواسن نے سب کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر او کی پورے ہندوستان میں موجودگی قومی سلامتی، رابطے اور ترقی کے تئیں اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیگ لائن ’ان دی سائیلنس آف آوور گریٹ ماؤنٹینز – ورک اسپیکس‘ تنظیم کی لگن، استقامت اور ملک کے دور دراز کونوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگیوں پر اثرات کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ ترقی، خوشحالی اور اتحاد کی دیرپا میراث کو آگے بڑھانے کا عہد کریں۔
اس پروگرام میں سکریٹری دفاع نے سیلا ٹنل پر ایک کمپنڈیم کی نقاب کشائی بھی کی جس کے ساتھ کچھ کتابیں بھی شامل ہیں جن میں ‘اْنچن سداکن’، ‘پتھ پردرشک’ اور ‘پتھ وکاس’ شامل ہیں۔ انہوں نے سال 2023-24 کے لیے بی آر او اہلکاروں کو ایکسی لینس ایوارڈز دیے اور کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا۔ سیلا ٹنل کے ساتھ ساتھ سکم کے سیلاب کے دوران مختلف پروجیکٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
سال 1960 میں صرف دو پروجیکٹوں کے ساتھ قائم کیا گیا – مشرق میں پروجیکٹ ٹسکر (اب ورتک) اور شمال میں پروجیکٹ بیکن، بی آر او آج ایک متحرک تنظیم بن گیا ہے جس کے 18 پروجیکٹ 11 ریاستوں اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ اس نے اب اونچائی اور دشوار گزار برفانی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیراتی ایجنسی کے طور پر اپنی ساکھ قائم کر لی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا