مجھے کئی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی: محبوبہ مفتی

0
79
NEW DELHI, FEB 6 (UNI):- PDP president Mehbooba Mufti addressing a press conference, at Press Club of India in New Delhi on Monday. UNI PHOTO-RK-21U

کہاترال کے لوگوں نے پہلے بھی ہمارا ساتھ دیا ہے اور آگے بھی دیں گے

سری نگر؍؍پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جنوبی کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران انتظامیہ نے انہیں کئی علاقوں کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے کہا’’ترال کے لوگوں نے پہلے بھی ہمارا ساتھ دیا ہے اور آگے بھی دیں گے‘‘۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’’مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انتظامیہ نے مجھے ترال کے کئی علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ مجھے معلوم نہیں ہے‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جہاں تک ترال کا تعلق ہے تو یہ پورا علاقہ پہلے بھی میرے ساتھ تھا اور آگے بھی ہوگا‘‘۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ترال کے لوگوں کو یہ معلوم ہے کہ پی ڈی پی نے ہی ان کو مشکل حالات سے باہر نکالا۔انہوں نے کہا:’’ترقی کے حوالے سے بھی مرحوم مفتی صاحب کے دور میں ترال میں بہت کام ہوئے‘‘۔ان کا کہنا تھا: ‘ترال میں جب حالات مشکل تھے تو ہم نے ہی ان کو ان حالات سے باہر نکالا لوگوں کو ہماری وہ قربانی یاد ہے’۔
ایک بچی کا ویڈیو وائرل ہونے پر الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹس جاری کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر محبوبہ مفتی نے کہا ’’وہ ویڈیو ہم نے اپ لوڈ نہیں کیا، ایک بچی اپنی ماں کے ساتھ میرے پاس آئی اور اس نے تقریر کی جس کو کسی نے وائرل کیا‘‘۔انہوں نے کہا:’’ہمار اس کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے‘‘۔بتادیں کہ اس انتخابی مہم کے دوران ان کے ہمراہ سری نگر لوک سبھا سیٹ کے امید وار وحید پرہ بھی تھے۔سری نگر لوک سبھا سیٹ کے لئے 13 مئی کو پولنگ ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا