کالی کٹ مرکز میں ختم البخاری ‘ورسم دستار بندی کانفرنس کی رسم پرچم کشائی

0
0

ملک وبیرون ممالک سمیت سادات کیرالا اور ثقافی علماکی کثیرتعداد میں شرکت متوقع
جنوبی ہندکالی کٹ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام ملک میں اپنی نوعیت کی منفرد عظیم الشان ختم البخار ی،ورسم دستار بندی کانفرنس کا آج یہاں صحن جامعہ میں ۳؍فروری بروز سنیچر کو منعقد ہونے والے پروگرامس کے لئے باضاطبہ طور پر رسم پرچم کشائی ہوئی ۔گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد ،کانتھا پورم اے پی ابوبکر مسلیاراور سمستھا کیرالا جمعیۃ العلما کے صدر مولانا ای سلیمان مسلیار سمیت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔ضلع کے مختلف مقامات پر استقبالیہ ٹیم کے اراکین سید شرف الدین ،سی محمد فیضی ،کے ے احمدکٹی مسلیار ،سید شہاب الدین احدل کی سربراہی میں پرچم کی زیارت کراتے ہوئے صحن مرکز لا یا گیا ۔جہاں رسمی طور پرپرچم کشائی کے ذریعہ آغاز ہوا۔واضح رہے کہ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کا سالانہ اجلاس بنام ختم البخاری ورسم دستار بندی کا انعقاد ۳ ؍فروری کو ہوگا ۔اس موقع پر شیخ الجامعہ شیخ ابوبکر احمد کے زبان فیض ترجمان سے ختم البخاری کا آخری درس ہوگا اور ۴۷۹ثقافی فارغین علما کو سند ودستار سے نوازہ جائیگا ۔علاوہ ازیں ثقافی علما کانفرنس ،ڈیلی گیٹ میٹنگ احدلیہ روحانی کانفرنس منعقد ہوگی ۔خبر کے مطابق روحانی تقریب میں مغربی بنگال میں مرکز الثقافۃ کے ماتحت چل رہے طیبہ گارڈن تعلیمی ادارہ کے ۱۰؍ویں سالگرہ کے طور پر نیشنل ایجوکیشن پروجیکٹ کے حصہ کے طور پر منایا جائے گا ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمدحسین ثقافی ،سید علی بافقیہ ،ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری سمیت سرکردہ شخصیات کی شرکت ہوگی ۔پرچم کشائی کے بعد متعدد پروگرامس ۳ فروری تک مسلسل منعقد ہونگے آخر میں ختم البخاری کا درس اور دعا پر اختتام ہوگا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا