بھدرواہ میں سبزی و مقامی پھلوں کے دام آسمان پر

0
0

غریبوں کیلئے مقامی پھلوں کی خریداری کرنا محال
ساجد طفیل
بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں غریب آدمی کو سبزیاں کی خریداری کرنا محال ہوگیاہے۔ٹماٹر 150 روپے کلو جبکہ مقامی پھل جس کو خوبانی کے نام سے جانا جاتا ہے اور جس کی کاشت بھدرواہ میں بھی ہوتی ہے اور گرمیوں کے موسم کا پہلا پھل ہے جو جولائی کے مہینے میں تیار ہوکر بازار میں آتا ہے اور لوگ اس پھل کی خریداری کر خوش ہوکر اس کی خریداری کرتے ہیں کیونکہ یہ پھلوں کے موسم کے شروعاتی دنوں میں تیار ہوجاتا ہے مگر اس سال اس کے دام اتنے اونچے ہیں کہ لگتا ہے غریب انسان کے بچوں تک یہ پھل پہنچنا مشکل ہے ۔۔’لازوال ‘سے بات کرتے ہوئے چائے کی دکان کرنے والے خورشید احمد نے بتایا کہ میں سبزی کی خریداری کرنے گیا تھا مگر سبزی اور مقامی پھل کو صرف ہاتھ لگاپایا کیوںکہ مقامی پھل خوبانی کے ریٹ 120 روپے کلو ہے جو میرے بس کی بات نہیں ہے میری عمر پچاس سال ہے مگر آج تک ہم نے اس قدر پھلوں کے دام نہیں دیکھے ۔اس کی وجہ ہے سبزی فروشوں کو جیسے چھوٹ دی گئی ہے ۔غریب عوام کو لوٹنے کی !نہ ہی کسی دکان پر ریٹ لسٹ آویزاں ہے اور اگر کسی دکان پر اوزاں ہے بھی مگر دکاندار ریٹ لسٹ کے مطابق مال فروخت کرنے سے قاصر ہے جو ہماری سمجھ سے باہر ہے جب کوئی ان کو پوچھنے والا ہی نہیں ہے ۔سال میں صرف دو بار محکمہ بازاروں کی چیکنگ کرتا ایک عید آنے پر دوسرا دیوالی پر اور پورے سال کسی دکاندار سبزی فروش کی کوئی چیکنگ نہیں ہوتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتاہے کہ دام بڑھ جاتے ہیں اور غریب انسان نشانہ بن جاتا ہے اگر محکمہ امورصارفین و دوسرے متعلقہ محکمہ ہر ماہ بازاروں کا دورہ کرتے تو شاید گراں بازاری نہ ہوتی اسلئے ہماری حکام بالا سے اپیل ہے کہ وہ متعلقہ محکموں کو متحرک کریں اور کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر عوام کو انصاف دلائیں ۔خورشید احمد نے کہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا