کر سکتے ہیں لیکن مسلمانوں کے سینوں میں سے نہیں مٹا سکتے :شیخ مدثر رضا جلالی قادری
ایم شفیع رضوی
گول رامبن ؍؍سویڈن میں حکومتی سطح پر قرآن پاک جلانے پر مذمت اور مسلمانوں کے لیے خاص پیغام دیتے ہوئے مولانا شیخ مدثر رضا جلالی قادری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سویڈن کی حکومتی سطح پر قرآن پاک جیسی عظیم اور مقدس کتاب کی گستاخی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا آج وہ عالمی سلامتی عدالتیں کہاں ہیں کو امن کا ڈھنڈورا پیٹتے ہیں آج انہیں کیوں دیشت گرد نظر آتے ہمارا یہ مطالبہ ہے عالمی عدالت ( International Court) سے کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھیلنے والے لوگوں کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا جائے اور ہم OIC کے سوئے ہوے صدر اوردیگر مالک کو بھی توجہ کی درخواست کرتے ہیں عالمی عدالتِ انصاف سے ہمارا جو مطالبہ ہے اسکو پورا کیا جائے اور بالخصوص ہر مسلم ملک بلکہ انسانیت کے ناطے دنیا میں امن سلامتی کو قائم رکھنے کے لیے پوری دنیا میں ایسے سماج دشمن عناصر جو اپسی بھائی چارے کو اور امن اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ایسے دیشت گردوں کے لئے پھانسی کی سزا مقرر کی جانی چاہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہوں اور ہم سویڈن کی اس دیشت گرد پر لعنت کرتے ہیں موصوف نے مزید کہا کہ عالمی اسلام دشمن عناصر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یاد رکھو یہ قرآن تم جس کو جلا کر دنیا سے مٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہو یہ ہمارے سینوں میں موجود ہے تم کتاب سے تو مٹا سکتے ہو مگر ہمارے دلوں سے نہیں مٹا سکتے کیونکہ اس کی محافظ خود وہ ذات ہے جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا قرآن پاک دنیا کی ایک عظیم الشان کتاب ہے جس کی تعلیم سے آدمی سے انسانیت کے عہدے پر فائز ہوتا ہے ۔قرآن پاک نے امن کا اتفاق و اتحاد کا درس دیا ہے جو بھی شخص اپنے آپ کو قرآنی تعلیم سے آراستہ کر لیتا ہے وہ ہر قسم کی برائی سے اور دیشت گردی سے محفوظ ہو جاتا ہے۔