بھاٹی دار مینڈھر میں ٹریکٹر حادثے کا شکار

0
0

ڈرائیور زخمی، تشویشناک حالت میں جموں میڈیکل کالج منتقل
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر کے علاقہ بھاٹی دار میں ایک ٹریکٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور بری طرح زخمی ہوا۔ حادثے کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگ فوری طور جائے موقعہ پر پہنچ گئے اور ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال کر فوری طور سب ضلع اسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کا بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد اس کی حالت کو تشویش ناک دیکھتے ہوئے ۔گورنمنٹ میڈیکل اسپتال جموں منتقل کیا ڈرائیور کی پہچان محمد ارشد ولد محمد مجید سکنہ بھاٹیدار کے طور پر ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام بھاٹیدار علاقہ میں ایک ٹریکٹر اس وقت حادثے کا شکار ہو گیا جب وہ اپنی زمین میں ہل جوت رہا تھا کہ اچانک حادثہ ہوا اور زد میں آ کر ڈرائیور بری طرح زخمی ہو گیا جس کو مقامی لوگوں نے وفری طور سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں سے ڈاکٹروں نے اس جموں میڈکل کالج منتقل کیا۔اس ضمن میں بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر محمد پرویز خان کا کہنا کہ ہم نے بنیادی علاج و معالجہ کے بعد ڈرائیورکی حالت تشویش ناک دیکھتے ہوئے اس کو جموں میڈیکل کالج منتقل کیا تاکہ اس کا وہاں پر بہتر علاج ہو سکے۔اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا