اسلام ایک ہمہ جہت اورمعتدل مذہب ہے:مولانا محمد فاروق مدنی
ناظم علی خان
مینڈھر دارالعلوم محمودیہ قاسم نگر مینڈھررکے زیرِاہتما م سالانہ اصلاحی مجلس کاانعقاد کیاگےا،اس موقع پر طلباءدارالعلوم محمودیہ نے ایک خوبصورت پروگرام پیش کیا، جس سے سامعین خوب محضوض ہوئے،بعد ازاں مولاناغلام محی الدین قاسمی مدظلہ نے اخلاق نبویؑ سے متعلق دل آویزخطاب فرماےا،اس موقع پر قاری محمدصادق ضےائی نے مختلف زبانوں میںنعتہائے نبوی ﷺکاگلدستہ پیش کرکے مجمع میں عشق ووفا کاسماں باندھ دےا،بعدازاں رئیس الواعظین فی الہندمولانامحمدفاروق مدنی فاضل مدینہ ےونیورسٹی واستاذحدیث وتفسیر جامعہ اسلامےہ اشاعت العلوم اکل کوا نے انتہائی پرمغز اور جامع خطاب فرماےا جسمیں قرآن وسنت کی ہمہ گیری اورہمہ جہت ہونے کوبےان فرمایا،شریعت ،طریقت اور سےاست ،جدیدتحقیقات کی روشنی میںحقانیت اسلام،علماءاور حفاظ کا مقام،فکرآخرت،توحیدورسالت کی عظمت،طریقہ اسلاف کی اہمےت وحقانےت،عمدہ نصائح ،عشق نبوی ؑمیں ڈوب کر تعلیمات نبویؑ کاسنگھم گلدستہ پیش فرماےا،وسعت عقل وعلم کاکماحقہ صحیح استعمال کرنا ایک اہم ذمہ داری گردانا،اسلام ایک ہمہ جہت اورمعتدل مذہب ہے اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مولاناموصوف نے ابنِ خلدون کے حوالے سے ایک بہت ہی قیمتی اور رگِ حمیت کو بھڑکانے والا جملہ ارشاد فرماےا:جوقوم اپنی تہذیب رکھتے ہوئے دوسروں کی تہذیب اختےار کرے وہ اپنی غلامی اور بھکاری ہونے کا اعتراف کرتی ہے،نیز مولاناموصوف نے فرمایا کہ قوموں میںمت بٹو،تعصب کینہ بغض حسد ،حسب ونسب پر فخرےہ سب چیزیںاعمال کو ختم کردیتی ہیں،انہوں نے مثال دے کرسمجھاےاکہ اگر ٹنکی میں پانی کو بھرتے رہو،اور اسمیں کوئی سوراخ ہو تو بھرائی کے باوجودخالی ہی رہے گی،اسی طرح اگرنماز،روزہ ،صدقات وغیرہ کی تو ادائیگی ہو لیکن حسد،کینہ،بغض اورحسب ونسب پر فخر کا سوراخ ہو توےہ سب آخرت میں رائیگاں جائیں گی،لہذا اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنے اور تعلیمات نبویﷺ کو حرزِ جاں بنانے کی ضرورت ہے۔جلاس میں شرکت کرنے والے حضرات میں گجرات سے تشریف لائے ہوئے مہمان عالم دین حضرت مولانا حفظ الرحمان،چوہدری میرمحمد ،ضلع بھر کے تمام ذمہ دارانِ مدارس اساتذہ کرام اور محبانِ دارالعلوم محمودیہ تھے ،اور دور دراز سے کثیرتعداد میں عوام الناس نے شرکت کی،نظامت کے فرائض حضرت مولاناارشاد نائب مہتمم مدرسہ دعوت الحق ہرنی نے انجام دئیے اورآخرمیں ناظم اعلی دارالعلوم محمودیہ نے تمام شرکاءکا اور انتظامیہ مینڈھر کا شکریہ ادا کیا پروگرام مہمان خصوصی کی دعاءپر اختتام پذیر ہوا۔