لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍ہندوستانی فوج نے مینڈھر میں سن رائز انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے مینڈھر اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین کے لیے 05 اگست 2023 سے 20 ستمبر 2023 تک ڈرائیونگ کورس کا انعقاد کیا۔ اس پروجیکٹ کا مقصد مینڈھر کی خواتین تک پہنچنا اور ڈرائیونگ میں ان کی مہارت کو بڑھانا ہے۔وہیں تحصیل مینڈھر کی آٹھ خواتین یعنی مینڈھر، چھترال، ڈھرانہ اور اڑی سے کورس میں شرکت کی۔اس دوران خواتین کو ڈرائیونگ کی بنیادی باتیں سکھائی گئیں جن میں تھیوری کلاسز، ڈرائیونگ سے پہلے کی جانچ، ڈرائیونگ کے رویے اور ٹریفک کی تعلیم وغیرہ شامل ہیں۔ وہیںہندوستانی فوج کے اس اقدام کو خواتین کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں نے بھی سراہا جس پر انہیں روزگار کے ساتھ ساتھ بااختیار بنانے کا موقع فراہم کیا گیا۔