آٹھ مہینوں میں 133 چور گرفتار، چوری کے 70 کیس حل ہوئے: ایس ایس پی سانبہ بینم توش
لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ، بینم توش کی رہنمائی میں، پولس نے پولیس اسٹیشن سانبہ میں درج دو چوری کے معاملات کو حل کرتے ہوئے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔اس دوران تین بدنام چوروں کو گرفتار کیا ہے اور سونا، چاندی سمیت مسروقہ سامان برآمد کیا ہے۔اس ضمن میں سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے بتایا کہ ایک سوتینتیس (133) چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور سانبہ پولیس نے آٹھ ماہ میں چوری کے ستر (70) کیسز حل کیے ہیں اور نقدی، سونے اور چاندی کے زیورات سمیت بڑی مسروقہ املاک برآمد کی ہیں۔واضح رہے پولیس چوری کے تمام مقدمات میں انتہائی اخلاص کے ساتھ گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے اور ضلع میں تمام زیر تفتیش چوری کے مقدمات کو تیزی سے حل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔