سری نگر، //جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھاجپا اسمبلی انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھاجپا کو لوگوں کا سامنا کرنے چاہئے اور دیکھیں کہ وہ جموں و کشمیر میں کہاں کھڑے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں اسمبلی الیکشن سے کیوں بھاگ رہی ہے؟ ہم نے سنا ہے کہ پنچایتی انتخابات، بلدیاتی انتخابات اور پارلیمانی انتخابات جلد ہوں گے لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ بی جے پی یہاں اسمبلی انتخابات کا اعلان کرنے سے کیوں کترا رہی ہے۔
اسمبلی الیکشن سے کیوں گریز کیا جا رہا ہے؟ بھاجپا کو لوگوں کا سامنا کرنے چاہئے اور دیکھیں کہ وہ جموں و کشمیر میں کہاں کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ ہمیں اس بات کی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ لداخ انتظامیہ نے جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کی طرف سے کرگل ہل کونسل انتخابات کیلئے نیشنل کانفرنس کو ”ہل“ کے نشان کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاءبھی یہ جنگ لڑنے کے لئے تیار ہیں اور ہم وہاں سے بھی یہ لڑائی جیتیں گے۔