ضلع ہسپتال کولگام میں فنڈز کے غبن کے الزام میں سابق ایم ایس سمیت تین اہلکار معطل

0
0

سری نگر، محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے منگل کو ضلع ہسپتال کولگام کے سابق میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سمیت تین اہلکاروں کو ہسپتال ڈیلوپمنٹ فنڈز میں غبن کرنے کے الزام میں معطل کیا ہے۔
معاملے کی تحقیقات کرنے کی خاطر دو رکنی کمیٹی کو 15دنوں کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے گئے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع ہسپتال کولگام میں ہسپتال ڈیلوپمنٹ فنڈ میں غبن کرنے کے الزام میں سابق میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر افسانہ بانو ، سینئر اسسٹنٹ محمد اشرف اور محمد شفیع کو معطل کیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق معطلی کی مدت کے دوران تینوں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر دفتر کے ساتھ منسلک رہیں گے اور وہ ماہانہ بنیادوں پر محکمہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن میں اپنی بائیو میٹرک حاضری جمع کرائیں گے۔
علاوہ ازیں مدثر ڈی ای آئی سی منیجر ضلع ہسپتال کولگام کو مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جموں وکشمیر کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
فنڈز کی غبن کی تحقیقات کے لئے دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جنہیں 15روز کے اند ر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ضلع اسپتال کولگام کے ایک پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ اسپتال کولگام کے سرکاری اکاونٹ سے 33لاکھ روپیہ نکالنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا