بجبہاڑہ سڑک حادثے میں خاتون از جان، نوجوان زخمی

0
0

سری نگر،//جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں خاتون کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ نوجوان کونازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق منگل بعد دوپہر بجبہاڑہ میں پیٹرول پمپ کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سڑک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت خدیجہ بیگم زوجہ عبدالعزیز آعوان کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوان کی پہچان بلال احمد آعوان ساکنان راجوری کے بطور کی گئی ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا