بھاجپا اگر لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کو حمایت کرے تواپنی پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں: رفیع احمد میر

0
58

کہاجموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کو تشدد کی راہ دکھائی اور یہاں صرف قبرستانوں کو آباد کیا
شاہ ہلال
اننت ناگ ؍؍ وادی کشمیر میں بھاجپا اگر لوک سبھا چناؤ میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی کو حمایت کرے گی تو اس میں پارٹی قیادت کو کوئی اعتراض نہیں ان باتوں کا اظہار اپنی پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر نے ٹاؤن ہال ڈورو میں منگل کو منعقدہ ورکرس کنونشن کے حاشہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اس لیے اپنی پارٹی کو حمایت دینے کا فیصلہ لیا کیونکہ بی جے پی نے وادی کشمیر کے تینوں نشستوں پر اپنے اْمیدوار کھڑا نہیں کئے۔
رفیع میر نے کہا کہ جموں وکشمیر اپنی پارٹی پچھلے چار سال سے لوگوں کی بقاء کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے نوجوانوں کو تشدد کی راہ دکھائی اور یہاں صرف قبرستانوں کو آباد کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی نے فیصلہ لیا کہ وہ جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے وسائل پیدا کرنے کی کوشش کریں گی ساتھ ہی یہاں تعمیروترقی کا نیاجھال بچھایا جائے گا۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوک سبھا چناؤ میں اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کیلئے پارٹی کے نامزد اْمیدوار ظفر اقبال منہاس کو بھاری اکثریت کے ساتھ جیت سے ہمکنار کرائے تاکہ وہ پارلیمنٹ کے ایوان میں یہاں کے مظلوم عوام کی ترجمانی کرسکیں۔کنونشن میں ظفراقبال منہاس، پارٹی کے ضلع صدر عبدالرحیم راتھر،پارٹی کے کانسچونسی انچارج ڈورو بشیر احمد براگامی و ہلال احمد شاہ کے علاوہ دیگر لیڈران نے بھی خطاب کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا