شوپیاں میں رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے ضلع صدر منظور احمد ملک سبکدوش ہوئے

0
73

مقررین نے منظور احمد ملک اور ٹریڈ یونین لیڈر ان کی خدمات کو سراہا
لازوال ڈیسک
شوپیاں ؍؍ جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم ضلع شوپیاں کی طرف سے فورم کے ضلع صدر شوپیاں ٹیچر و سماجی کارکن منظور احمد ملک کی سبکدوشی پر آج شوپیاں میں ایک پْر وقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا – منظور احمد ملک محکمہ تعلیم میں بحیثیت اْستاد اپنی چوبیس سالہ خدمات انجام دینے کے بعد آج نوکری سے سبکدوش ہوئے ہیں َ
اس سلسلے میں دانش ریزائٹس شوپیاں میں ایک پْر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔فورم کے ترجمان اعلیٰ مظفر احمد کی طرف سے پریس کو جاری ایک پیان کے مطابق اس الوادعی تقریب میں فورم چیرمین فاروق احمد تانترے کے علاوہ تحصیلدار امام صاحب اور زونل ایجوکیشن امام صاحب مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے ۔ اس موقع پر مقررین نے منظور احمد ملک کی بحثیت اْستاد، ٹریڈ یونین لیڈر اور سماجی کارکن انجام دیئے گئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ایک بہترین استاد اور شخصیت قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ منظور احمد ملک نے رہبر تعلیم اساتذہ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے علاوہ ضلع میں ان کے وقار کو بحال کرنے کے لئے جو خدمات انجام دئیے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے صف اول کے دستوں میں شامل ہیں ۔ مقررین نے کہا کہ طلباء کے تئیں ہمدری اور اپنے اساتذہ برادری سے ہمدردی کا جذبہ ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار امام صاحب اور زونل ایجوکیشن آفیسر امام صاحب نے بھی ان کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں ایک بہترین استاد اور اساتذہ کا نمائندہ قرار دیا ۔
اس موقع پر فورم چیرمین فاروق احمد تانترے نے انہیں ایک اعلیٰ صفت ٹریڈ یونین لیڈر قرار دیا اور کہا کہ ہر مشکل گھڑی میں یہ اساتذہ کے معملات اور مشکلات کو حل کرانے کے لئے پیش پیش رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ ان کے کام کو رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اْمید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی فورم کے ساتھ جڑے رہیں گے – وہ واضح رہے منظور احمد ملک پانچ مرتبہ زون امام صاحب سے فورم کے زونل صدر منتخب ہوئے اور گذشتہ دو سالوں کیزائد عرصے سے فورم میں بحثیت ضلع صدر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ آخر پر منظور احمد ملک نے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے علاوہ منتظمین تقریب کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمیشہ اساتذہ اور طلباء کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے پیش پیش رہیں گے ۔ تقریب میں ان کے علاوہ فورم کے صوبائی صدر فاروق احمد ایتو، سینئر لیڈر محمد یاسین شاہ،اسد اللہ وا نی، جاوید گل،ترجمان اعلیٰ مظفر وانی، ایگزیکٹو ممبران عبدل الرشید، خورشید احمد، فورم چیرمین کے مشیر عبدل القیوم خان، ضلع صدر بڈگام محمد رفیق بابا ، ضلع صدر بارہمولہ عبدل الطیف گیلانی، زونل صدور و دیگران نے اپنے خیالات لا اظہار کیا اور منظور احمد ملک کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں الوداع کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا