بڈگام میں تیندوے کے حملے میں کمسن بچی کی موت

0
55

سید محمد الطاف بخاری نے گہرے دْکھ کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے وسطی ضلع بڈگام کے ہاری وانی علاقے میں تیندوے کے حملے میں ایک چھ سالہ بچی کی المناک موت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ علاقے میں بڈگام میں ا?ئے دن رونما ہونے والے ایسے دلدوز سانحات کو روکنے کے لیے تدابیر اختیار کرے۔اپنے ایک بیان میں اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا، ’’مجھے یہ جان کر شدید صدمہ ہوا ہے کہ بڈگام میں ایک چھہ سالہ بچی تیندوے کے حملے میں ہلاک ہوگئی ہے۔
یہ گزشتہ سترہ دن میں اپنی نوعیت کا دوسرا سانحہ ہے۔ میری دلی ہمدردی اْن والدین کے ساتھ ہے، جنہوں نے اس دولدوز سانحہ میں اپنی بچی کو کھودیا ہے۔ ان کا دْکھ کم کرنے یا اْن سے ہمدردی کا اظہار کرنے کیلئے کوئی بھی الفاظ ناکافی ہیں۔‘‘سید محمد الطاف بخاری نے بڈگام کے مختلف علاقوں میں آئے دن رونما ہونے والے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’چونکہ اس طرح کے سانحات بار بار رونما ہوتے ہیں، اس لئے لازم ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف موثر اقدامات کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا