بچوں کی غذائیت ملک کی ترجیح : مودی

0
0

نئی دہلی، 25 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بچوں کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ انہیں مناسب تغذیہ ملے اس لیے بچوں کی غذائیت ملک کی ترجیح ہے۔

اتوار کو اپنے ماہانہ پروگرام من کی بات میں مسٹر مودی نے کہا، "ہم سب کی زندگی میں فٹنس کی بہت اہمیت ہے۔ فٹ رہنے کے لیے ہمیں اپنے کھانے پینے کی عادات اور طرز زندگی پر توجہ دینا ہوگی۔ فٹنس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ‘فٹ انڈیا مہم’ شروع کی گئی ۔ آج ہر عمر اور طبقے کے لوگ صحت مند رہنے کے لیے یوگا اپنا رہے ہیں۔ لوگوں نے اب شری ان کو اپنی پلیٹوں میں جگہ دینا شروع کر دی ہے۔ ان تمام کوششوں کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ ہر کنبہ صحت مند ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کنبہ، ہمارا معاشرہ اور ہمارا ملک اور ان سب کا مستقبل ہمارے بچوں کی صحت پر منحصر ہے اور بچوں کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہے کہ انہیں مناسب غذائیت ملتی رہے۔ بچوں کی غذائیت ملک کی ترجیح ہے۔ اگرچہ ہماری توجہ پورے سال ان کی غذائیت پر رہتی ہے لیکن ایک ماہ میں ملک اس پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔ اس کے لیے ہر سال یکم ستمبر سے 30 ستمبر کے درمیان نیوٹریشن مہینہ منایا جاتا ہے۔ نیوٹریشن کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے نیوٹریشن فیئر، انیمیا کیمپ جیسے کئی طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ کئی مقامات پر آنگن واڑی کے تحت ماؤں اور بچوں کے لیے کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ یہ کمیٹی غذائی قلت کے شکار بچوں، حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی ماؤں کو ٹریک کرتی ہے، ان کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی غذائیت کا انتظام کیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال نیوٹریشن مہم کو بھی نئی تعلیمی پالیسی سے جوڑا گیا ہے۔ اس مہم ’پوشن بھی پڑھائی بھی‘ کے ذریعے بچوں کی متوازن نشوونما پر توجہ دی گئی ہے۔ آپ کو اپنے علاقے میں غذائیت سے متعلق آگاہی مہم میں بھی شامل ہونا چاہیے۔ آپ کی طرف سے ایک چھوٹی سی کوشش سے غذائی قلت کے خلاف اس جنگ میں بہت مدد ملے گی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا