ٹیلیگرام کے بانی دوروف فرانس میں ایئرپورٹ پر گرفتار

0
0

پیرس، 25 اگست (یو این آئی) ٹیلی گرام کے بانی پاول دوروف کو ہفتہ کے روز پیرس کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے لی بورجٹ کے ہوائی اڈے پر حراست میں لے کر پولس کی تحویل میں بھیج دیا گیا  فرانسیسی میڈیا نے یہ اطلاع دی فرانسیسی شہریت رکھنے والے دوروف کو نجی طیارے سے اترتے ہوئے حراست میں لیا گیا جو مبینہ طور پر آذربائیجان سے آیا تھا ٹیلیگرام کے بانی مسٹر دوروف فرانسیسی حکام کو نابالغوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہونے پر مطلوب تھے۔ یہ گرفتاری اس قسم کے جرائم سے نمٹنے کے لیے ذمہ دار فرانسیسی محکمے کی درخواست کی بنیاد پر کی گئی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانسیسی محکمہ انصاف کا خیال ہے کہ ٹیلی گرام کی جانب سے ملکی حکام کے ساتھ تعاون سے انکار سمیت متعدد وجوہات کی بناء پر دوروف کو متعدد جرائم میں ملوث سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دوروف کو اتوار کے روز دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، فراڈ اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

فرانسیسی صحافی سائرل امورسکی نے دعویٰ کیا کہ دوروف کو فرانس میں 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ”اسے 20 سال تک قید کا سامنا ہے، اور وہ کل شام کو عدالت میں پیش ہوں گے”۔

ایک نامعلوم فرانسیسی تفتیش کار کے حوالے سے فرانسیسی میڈیا نے بتایا کہ دوروف کو معلوم تھا کہ وہ فرانس میں جرائم کی تحقیقات میں مطلوب ہے، پھر بھی وہ ملک پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوروف آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے پرائیویٹ طیارے سے فرانس پہنچا، اس کے ساتھ ایک محافظ اور ایک معاون بھی تھا۔ دوروف کا ارادہ کم از کم ایک شام پیرس میں گزارنے کا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا