اندور، 25 اگست (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے آج یہاں منعقدہ پرتیبھا سمان تقریب میں شرکت کی۔
ڈاکٹر یادو نے مختلف شعبوں بشمول کھیل، طب، تعلیم، آرٹ، سماجی خدمت اور دیگر شعبوں میں خصوصی کامیابیاں حاصل کرنے والے ہنرمندوں کو مالوا گورو سمان سے نوازا۔ وزیر اعلیٰ نے جدید ہومیوپیتھی کے شعبے میں نمایاں کام کرنے والے ڈاکٹر اے کے، کرکٹر آویش خان، ڈاکٹر اے کے دویدی اور دیگر ہنرمندوں کی عزت افزائی کی۔
اس موقع پر آبی وسائل کے وزیر تلسی رام سلاوٹ، عوامی نمائندے اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔