بنی بھنڈار سڑک پر ڈمپر حادثے کا شکار،کوئی جانی نقصان نہیں

0
0

حفیظ قریشی
بنی // بھنڈار سڑک پر حادثہ کی زد میں آنے سے ڈمپر کا ڈرائیوربال بال بچ گیا ۔ ملی جانکاری کے مطابق بنی بھنڈار سڑک پر گزشتہ روز کو دیر شام گئے ایک سڑک حادثے میں ڈرائیور مظفر حسین کی جان بچ گئی ۔وہیںحادثہ اس وقت پیش آیا جب JK08J-5129 زیرِ نمبر کا ڈمپر بھنڈار کی جانب جا رہا تھا اسی دوران سیرو کے مقام پر ڈمپر سڑک حادثے کا شکار ہوا اور 1500 میٹر کی گہری کھائی میں جا گرا۔اس موقع پرڈرائیور نے چھلانگ مار کر کسی طرح سے اپنی جان کو بچا لیا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ڈمپر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اس ضمن میںڈمپرکے مالک نے کہا میرے گھر کا سارا دارومدار اسی گاڑی پر تھا اور گاڑی اب حادثے کی زد میں آہ کر تباہ ہو گئی ہے جس سے پورے اہل خانہ کو صدمہ پہنچا ہے اور میں مالک حقیقی کا شکر ادا کر تا ہوںکہ حادثے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا