حضرت امام حسن علیہ سلام کی یوم ولادت کی مناسبت سے انجمن جعفریہ پونچھ کی جانب سے شبیل کا اہتمام

0
0

لوگوں میں افطاری کے لیے کھجوریں ، مٹھائیاں و دیگر کھانے، پینے کی اشیاء کیں تقسیم
لازوال ڈیسک
پونچھ// مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہر خاص میں ہر سال کی طرح امسال بھی پندرہ رمضان المبارک کو نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی یوم ولادت کی مناسب سے انجمن جعفریہ پونچھ نے شفیق حسین بابا کی زیر نگرانی ایک شبیل کا اہتمام کیا جس میں لوگوں میں افطاری کے لیے کھجوریں، مٹھائیاں و دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں۔بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پندرہ رمضان المبارک کو ایک اہم دن قرار دیتے ہوئے حضرت امام حسن علیہ السلام کی تعلیمات کو انسانیت کے لیے بہترین بتایا۔انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال اس مبارک دن کے موقع پر سبیل کا اہتمام کرتے ہیں تاکہ اہل اسلام کو اس دن کی اہمیت کے بارے میں بتایا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا