بنگلہ دیش: معاملے میں بی ایس پی مرکز کے ہر فیصلے کے ساتھ:مایاوتی

0
0

لکھنؤ:06اگست(یواین آئی) بنگلہ دیش میں جاری واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے منگل کو کہا کہ ان کی پارٹی پڑوسی ملک کے حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت کے ذریعہ لئے جانے والے ہر فیصلے کی حمایت کرے گی۔
مایاوتی نے ایکس پر لکھا’ پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے پیش نظر آج کی آل پارٹی میٹنگ کافی اہم ہے جس میں سبھی پارٹیوں کے ذریعہ حکومت کے فیصلوں کے ساتھ رہنے کا فیصلہ مناسب و ضروری ہے۔ بی ایس پی بھی اس معاملے میں مرکزی حکومت کے فیصلوں کے ساتھ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش میں پیدا حالات کے پیش نظر مرکزی حکومت نے عام رضا بندی بنانے کے لئے آج پارلیمنٹ ہاوس میں ایک آل پارٹی میٹنگ منعقد کی تھی جس میں تقریبا سبھی پارٹیوں نے حکومت کے فیصلے میں ساتھ کھڑا رہنے کا بھروسہ دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا