کوئی بھی ملک اپنی فضائی حدود حملوں کے لیے استعمال نہیں کرے گا:اردن

0
0

عمان، 6 اگست (یو این آئی) اردن نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کو اس کشیدہ علاقے پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
اسکائی نیوز عربیہ نے منگل کو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اردن نے مبینہ طور پر امریکہ، اسرائیل اور ایران کو مطلع کیا ہے کہ وہ انہیں کسی بھی خطے پر حملہ کرنے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل نے بیروت اور تہران میں بالترتیب حزب اللہ اور حماس کے رہنماؤں کو ہلاک کیا تھا جس کی وجہ سے ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا امکان ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا