بنگلہ دیش اور ہندوستان کے درمیان 6 اکتوبر کو گوالیار میں ٹی-20 میچ

0
0

گوالیار، 14 اگست (یو این آئی) ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدھیہ پردیش میں گوالیار کے نئے کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ کرکٹ میچ 6 اکتوبر مادھوراؤ سندھیا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
جی ڈی سی اے کے نائب صدر مہا آریمن سندھیا نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ بین الاقوامی میچ 14 سال بعد منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس کے پیچھے ان کے والد مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ کا اہم کردار ہے۔
جی ڈی سی اے اور ایم پی سی اے کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسٹر سندھیا نے کہا کہ ان کی کوششوں سے یہ بین الاقوامی میچ گوالیار کی سرزمین پر کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ جون میں مدھیہ پردیش پریمیم لیگ (ایم پی ایل) کے میچ یہاں نئے تعمیر شدہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئے تھے اور عوام کی کرکٹ سے محبت کے پیش نظر یہ بین الاقوامی میچ کھیلا جا رہا ہے۔
اس موقع پر جی ڈی سی اے کے سکریٹری سنجے آہوجہ، سابق سکریٹری روی پاٹنکر موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا