پولیس نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے اسکو ناکارہ بنایا
سی این آئی
سرینگر // جموں کے بسنہ علاقہ میںایک کھلے میدان میں زنگ آلودہ شل بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق جموں میں سیکورٹی فورسز نے ایک کھلے میدان میں زنگ آلودہ شل بر آمد کر لی گئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کھلے میدان میں ایک زنگ آلود مارٹر گولہ ملا اور بعد میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعہ ایک کنٹرول دھماکے میں تباہ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ 82 ملی میٹر کا مارٹر گولہ جمعہ کی شام رتنال گاؤں کے قریب کچھ کسانوں نے دیکھا۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں نے پولیس اسٹیشن بشنہ کو اطلاع دی اور پولیس کی ایک ٹیم علاقے کو محفوظ بنانے کیلئے روانہ کی گئی۔حکام نے بتایا کہ بعد میں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکہ خیز مواد کو کنٹرول شدہ دھماکے میں تباہ کر دیا، بغیر کسی نقصان کے۔