پاکستانی حمایت یافتہ ملی ٹنسی کیس کے سلسلے میں این آئی کی تحقیقات میں تیزی

0
0

جموں میں چھ مقامات پر چھاپے اور تلاشیاں ، قابل اعتراض مواد بھی ضبط
سی این آئی
سرینگر؍؍پاکستانی حمایت یافتہ ملی ٹنسی کیس کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے جموں میں چھ مقامات پر چھاپے ڈالیں اور تلاشیاں لی ۔ تلاشیوں کے دوران کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ سی این آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جموں صوبے میں چھ مقامات کی تلاشی لی جس میں خطے میں دہشت پھیلانے کی پاکستان کی حمایت یافتہ سازش تھی۔این آئی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق این آئی اے جموں میں درج ایک کیس زیر نمبر 05/2022کے سلسلے میں جموں صوبے کے ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع میں این آئی اے کی ٹیموں کے ذریعے وسیع پیمانے پر تلاشی لی گئی تلاشیوں کے نتیجے میں ہائبرڈ دہشت گردوں، اوور گراؤنڈ ورکران ، ہمدردوں اور کیڈروں سے جو کہ نئی تشکیل شدہ شاخوں اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ افراد سے منسلک ہیں، ڈیجیٹل آلات، دستاویزات وغیرہ سمیت مجرمانہ مواد کو ضبط کیا گیا ہے۔ ان میں لشکر طیبہ ، جیش محمد ، حزب المجاہدین البدر، القاعدہ وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے 21 جون 2022 کو ان تنظیموں کے ذریعہ چلائے جانے والے دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی نئی شروع کی گئی شاخوں کو ختم کرنے کے لئے ایک سوموٹو کیس درج کیا تھا، جیسے مزاحمتی محاذ، یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ غزوۃ الہند ،جموں و کشمیر فریڈم فائٹرز اور دیگر ان شامل ہے ۔ اس معاملے کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر، این آئی اے حالیہ مہینوں میں مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔ آج کی تلاشیوں کا مقصد جموں صوبے میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنا اور مقامی نوجوانوں کو بنیاد پرست بنا کر اور اوور گراؤنڈ کارکنوں کو متحرک کرکے جموں و کشمیر میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کیلئے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے منصوبوں کو ناکام بنانا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا