صدر کووند کی تحفظ آب کیلئے دنیا سے مل کر کام کرنے کی اپیل

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍صدر رام ناتھ کووند نے عالمی برادری کے سامنے پانی کو مستقبل کابڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تحفظ کے لئے پوری دنیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔مسٹر کووند نے منگل کو وزارت جل شکتی کی طرف سے ‘بھارت جل سپتاہ -2019’ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے لئے پانی کے تحفظ کا بحران پوری دنیا کا ہے اس وجہ سے ایک ملک یا ایک حکومت کو نہیں بلکہ سب کو مل کر اس سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کا تحفظ پوری دنیا کے لئے چیلنج ہے اور تمام ممالک کو اپنے خوشحال مستقبل کے لئے پانی کے تحفظ کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے ۔پانی مستقبل کا لازمی اور پیچیدہ بحران بن سکتا ہے لہذا اس کے حل کے لئے کسی ایک ملک یا ایک حکومت کو نہیں بلکہ سب کو قدم اٹھانے ہوں گے اور مل کر حل نکالنا ہوگا۔صدر نے آگاہ کیا کہ پانی کے تحفظ کے لئے روایتی وسائل کو نظر انداز کرنے کے بجائے پانی بچاؤ کے اپنے قدیم علم کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑ کر پانی کے بحران سے متعلق مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے ۔انہوں نے ہر طرف سے پانی کے تحفظ کے لئے مقررہ مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مہم چلانے کی اپیل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا