یواین آئی
حیدرآبادتلگو ٹی وی اداکارہ نے حیدرآباد کے پنجہ گٹہ کے ناگرجنا نگر میں واقع مکان میں سیلنگ فین پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق جھانسی کا تعلق اے پی کے ضلع کرشنا سے تھا اور وہ بیوٹی پارلر بھی چلایاکرتی تھی۔اس کے تعلقات درگاپرساد سے تھے ۔منگل کی شب درگا پرساد اس کے گھر گیا ۔دروازہ کھٹکھٹانے پرجب جھانسی نے کوئی جواب نہیں دیا تو اس نے دروازہ توڑ دیااور جھانسی کی لاش کو کمرہ میں پایا۔اس نے پولیس کواس واقعہ کی اطلاع دی ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے شبہ ظاہرکیا کہ تناو کے سبب ہی اداکارہ نے یہ انتہائی اقدام کیا۔یو این آئی