لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے منگل کو پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے عام بجٹ 2024-25 کو ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی شروعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی پر مبنی بجٹ ہے۔مسٹر رجیجو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور یہ بجٹ اس کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تمام طبقات کے مفادات کو مدنظر رکھا گیا ہے اور بجٹ کے انتظامات شمال مشرقی ریاستوں کو مالیاتی کلسٹر بنا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں کسانوں اور نوجوانوں سمیت تمام طبقات کے لیے کچھ نہ کچھ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن بجٹ میں عوام دوست اعلانات سے مایوس ہے۔ بجٹ پر اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔