بچوں کے لیے نئی پنشن اسکیم ’واتسلیہ‘ کا اعلان

0
0

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍ حکومت نے بچوں کے لیے ایک نئی پنشن اسکیم (این پی ایس) واتسلیہ کا اعلان کیا ہے جس میں والدین اور سرپرستوں کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے ‘مرکزی بجٹ 2024-25’ میں بچوں کے لئے ایک نئی پنشن اسکیم ‘واتسلیہ’ کا اعلان کیا۔ والدین اور سرپرست اس پنشن اسکیم میں حصہ ڈالیں گے۔ بلوغت کی عمر تک پہنچنے پر اس اسکیم کو بغیر کسی رکاوٹ کے ایک عام این پی ایس اکاؤنٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
محترمہ سیتا رمن نے یہ بھی اعلان کیا کہ این پی ایس کا جائزہ لینے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنے کام میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے نیشنل کونسل آف جوائنٹ کنسلٹیٹو میکانزم کے عملے نے تعمیری انداز اپنایا ہے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ایک ایسا حل تلاش کیا جائے گا جس سے اہم مسائل کو حل کیا جائے اور ساتھ ہی ساتھ عام لوگوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے سرکاری خزانے کے تحفظ کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا