لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍مالی سال 2024-25 کے مرکزی بجٹ میں ہاؤسنگ اسکیم اربن 2.0 کے تحت 10 لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری سے شہری غریبوں اور متوسط طبقے کے آمدنی والے خاندانوں کے لیے 1 کروڑ روپے مکانات مکمل کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔منگل کو مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ پی ایم آواس یوجنا کے تحت شہری مکانات کی ترقی کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ اربن ہاؤسنگ اسکیم 2.0 کے تحت حکومت ایک کروڑ لوگوں کو مکان فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی کارکنوں کے لیے پی پی پی موڈ میں رہائش ڈورمیٹری جیسی رہائش والے کرایے کے مکانات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 100 بڑے شہروں کے لیے پانی کی فراہمی، سیوریج ٹریٹمنٹ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبوں اور خدمات کو فروغ دیا جائے گا۔ حکومت نے اگلے پانچ برسوں تک ہر سال منتخب شہروں میں 100 ہفتہ وار ’بازار‘ کی ترقی میں مدد کے لیے ایک اسکیم کا تصور کیا ہے۔پردھان منتری آواس یوجنا کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت دیہی اور شہری علاقوں میں تین کروڑ اضافی مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے لیے بجٹ میں ضروری فنڈز کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پردھان منتری آواس یوجنا 2.0 کے تحت 10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک کروڑ شہری غریب اور متوسط طبقے کے خاندانوں کی رہائش کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔ اس میں اگلے پانچ برسوں میں 2.2 لاکھ کروڑ روپے کی مرکزی امداد شامل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی کارکنوں کے لیے وی جی ایف سپورٹ اور اینکر انڈسٹریز کے عزم کے ساتھ پی پی پی موڈ میں ڈورمیٹری جیسی رہائش والے کرئے کے مکانات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ زیادہ دستیابی کے ساتھ موثر اور شفاف رینٹل ہاؤسنگ مارکیٹس کے لیے فعال پالیسیاں اور ضوابط بھی بنائے جائیں گے۔اپنی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ 30 لاکھ سے زائد آبادی والے 14 بڑے شہروں کے لیے عمل درآمد اور مالیاتی حکمت عملی کے ساتھ نقل و حرکت پر مبنی ترقیاتی منصوبے تیار کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے اسٹریٹ فروشوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے مقصد سے پی ایم سواندھی کی کامیابی کی بنیاد پر، اگلے پانچ سال میں ہر سال منتخب شہروں میں 100 ہفتہ وار بازاروں یا اسٹریٹ فوڈ ہب کی ترقی میں مدد کے لئے ایک کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔