بانہال اور رامسو کے تمام راشن گھاٹوں میں راشن ذخیرہ کیا گیا ہے :ٹی ایس او بانہال

0
0

صارفین اور عو امی نمائندوں کا جنوری سے مارچ تک ایک ساتھ راشن دینے کا مطالبہ
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍پہاڑی ضلع رام بن کے سب ضلع بانہال اور رامسو میں موسمِ سرما کے قبل تمام راشن گھاٹوں میں گودام کو ذخیرہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹی ایس آو بانہال نظیر احمد والی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب ضلع بانہال اور رامسو دور دراز اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہیں اور سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ محکمہ نے بانہال اور رامسو کے تمام راشن گھاٹوں میں گندم اور چاول کا گودام پہلے ہی ذخیرہ کر کے رکھا ہیں، تاکہ سردیوں کے موسم صارفین کو کسی مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی علاقے سے کوئی شکایت نہیں ہے کہ ان کے گودام راشن سے خالی ہیں۔وہیں دوسری جانب رامسو کے کے بی ڈی سی شفیق احمد کٹوچ، منگت کھڑی کے نائب سرپنچ فاروق احمد شیخ، ترگام لور بی کہ نائب سرپنچ فیاض احمد، وادی مہو کے ایک سماجی کارکْن شوکت ارشاد اور عام لوگوں نے نمائندہ ’لازوال‘ سجاد احمد کھانڈے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ سردی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے، متعلقہ محکمہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ صارفین کو جنوری سے مارچ تک ایک ساتھ راشن دی جائے۔انہوں نے کہا کہ سب ضلع بانہال اور رامسو دور دراز اور پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہیں اور اکثر و بیشتر لوگ سردیوں کے موسم میں کام کی غرض سے بیرون ریاست جاتے ہیں اور برف باری کے موسم میں ہر مہینے کے بعد راشن گھاٹ پہ جا کے راشن حاصل کرنا نہایت ہی مشکل کام ہوتا ہے۔ خاص کر برف باری میں جب راستے بند ہوتے ہیں تو اس وقت صارفین کو دشوار گزار راستوں کو عبور کر کے راشن حاصل کرنے میں کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوری سے لے کر مارچ تک صارفین کو ایک ساتھ راشن دی جائے تاکہ لوگوں کو کسی مصیبت اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا