چسانہ کی ممنکوٹ سڑک پر ایکو گاڑی حادثہ کا شکار

0
0

چھ افراد زخمی، پی ایچ سی بدھل میں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد جی ایم سی راجوری منتقل
شاہ نواز
مہور؍؍ضلع ریاسی کے سب ڈویڑن مہور کے کنڈردھان ممن کوٹ سڑک پر ایک حادثہ پیش آیا۔یہ بات علاقے میں آگ کی طرح پھیل گئی اور فوری طور گاؤں کے لوگوں نے جائے واقع پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کی۔پولیس کی رپورٹ کے مطابق ایکو گاڑی زیر نمبر JK20-B-6882 کنڈردھان سے ممن کوٹ کی طرف جارہی تھی کہ شیرگڑھی کے لڑواس کے مقام پر پہنچتے ہی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری اور ڈرائیور سمیت چھ لوگ سوار تھے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور علاج ومعالجہ کے لئے پی ایچ سی بدھل پہنچایا گیا۔زخمیوں کی شناخت محمد اشرف ولد بشیر احمد عمر 26 سال ساکن موضع کنڈردھان ،بلون سنگھ ولد بیلی رام عمر 21 سال ساکنہ موضح نندکوٹ ، زرینہ بیگم دختر منیر حسین ساکن موضع ممن کوٹ ،شکیلہ بیگم زوجہ منیر حسین عمر 30 سال ساکنہ موضح ممن کوٹ ،ذوالفقار علی ولد منیر حسین عمر 12 سال ساکنہ موضح ممن کوٹ ،ممینہ اختر دختر شبیر احمد ساکن موضع ممن کوٹ تحصیل چسانہ کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاجِ ومعالجہ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ چسانہ میں ایف آئی آر نمبر 91/2023 درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا